تازہ ترین

غریب طبقات کیلئے صاحب حیثیت لوگ میدان میں آئیں :بلال اصغر

غریب-طبقات-کیلئے-صاحب-حیثیت-لوگ-میدان-میں-آئیں-:بلال-اصغر

مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو مل کر ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے ،غریب طبقات کی مدد کرنے کیلئے صاحب حیثیت لوگوں کومیدان عمل میں آناہوگا گوجرہ : ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں منعقدہ ایک خصوصی میٹنگ میں کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حارث ،مذہبی رہنما پیر سید اسرار البہار شاہ،مفتی مقصود نورانی،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کاشف ایاز چٹھہ سمیت سیکرٹریز یونین کونسلز اور ایم سی افسروں ،ایم ایس ٹی ایچ کیوشہاب عالم،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نسیم سرورسمیت دیگر موجود تھے ۔اے سی سند س حارث نے کہا تمام طبقات کے صاحب ثروت لوگوں کو نیکی کی اس گھڑی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ہمارے ضرورت مند بہن بھائیوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں