تازہ ترین

غلام سرور خان نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی ‏

غلام-سرور-خان-نے-توہین-عدالت-کیس-میں-غیر-مشروط-معافی-مانگ-لی-‏

اسلام آباد ( 9 نیوز) توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ غلام سرور خان  توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیا ، غلام سرور خان نے کہا کہ  میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں ۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کو بلاکر سمجھایا ہے ، آپ کو موقف دینے کا موقع فراہم کیا تھا ، آپ میرے متعلق بات کریں مگر زیر التوا مقدمے پر  بات نہ کریں ۔ غلام سرور خان کے وکیل نے کہا کہ  میرے موکل دو لاکھ سے زائد ووٹرز کے نمائندے ہیں ، ہم کیس نہیں لڑنا چاہتے بلکہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں  ، عدالت نے  فیصلہ محفوظ کرلیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں