تازہ ترین

غیرجانبداری ہی بہترین حکمت عملی ہے،جمعیت علماءپاکستان

غیرجانبداری-ہی-بہترین-حکمت-عملی-ہے،جمعیت-علماءپاکستان

لاہور: جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی سنگین صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ ایران، امریکہ کشیدگی میں غیرجانبداری ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ حکومت ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کےخلاف استعمال کر رہی ہے۔ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے۔ موجودہ ناکام حکومت کے دور میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ ایران اور امریکہ تحمل سے کام لیں۔ دنیا کسی نئی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ عالمی سطح پر اسلامی بلاک کی تشکیل ناگزیر ہو چکی ہے۔ اتحاد امت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔انہوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی سیاسی بے یقینی تشویشناک ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں