تازہ ترین

غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس،عدالت کی9جون کوتمام ملزمان کی پیشی کی ہدایت

غیرقانونی-بھرتیوں-کاریفرنس،عدالت-کی9جون-کوتمام-ملزمان-کی-پیشی-کی-ہدایت

کراچی کی احتساب عدالت نےغیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اورارشدمرزا کی درخواست استثنی منظور کرلی۔ کیس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔ کراچی میں جمعرات کو سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ودیگرکیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج بھی عدالت پیش نہ ہوسکے۔ شاہد خاقان عباسی اورارشد مرزاکی جانب سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی اورارشدمرزا کی درخواست منظور کرلی۔ سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ نوید نے بتایا کہ کرونا وائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ فلائٹ آپریشن معطل ہیں، فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عبوری ضمانت میں 27 مئی تک توسیع کردی ہے۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ نیب کا موقف ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیرپیٹرولیم ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق کی تقرری غیر قانونی طور پر کی۔ احتساب عدالت نے شاہدخاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں