کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ، غیر فطری اشیاء کا استعمال وبائی امراض کا باعث ہے کراچی: شریعت مطہرہ نے حلال حرام کی تقسیم انسانی نفع ونقصان کی بنیاد پر کی ہے ، کورونا وائرس اور کئی امراض حرام جانوروں کا گوشت کھانے کی وجہ سے پید ا ہوئے ہیں ۔جمعہ کو جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس کے ہر حکم میں حکمتیں پوشیدہ اور انسانیت کا نفع ہے ، حلال وحرام کی تقسیم انسانی نفع ونقصان کی بنیاد پر ہے جس چیز میں انسان کیلئے خطرات تھے اسے اسلام نے حرام قرار دیا اور جس چیز میں انسان کا فائدہ ہے اسے حلال قرار دیدیا قرآن پاک کا حکم ہے تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئیں۔