تمام محکمے گرین اینڈ کلین پاکستان انڈیکس کے ورکنگ پلان پر عملدرآمد تیز کر دیں تمام بنیادی مراکز صحت اور ہسپتا لو ں میں ادویا ت با رے پینافلیکس آ ویز ا ں کئے جا ئیں ملتان: ڈ پٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے تمام محکمے گرین اینڈ کلین پاکستان انڈیکس کے ورکنگ پلان پر عملدرآمد تیز کر دیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گارڈن ٹاؤن سے مظفر آباد نہر تک روڈ کی مکمل صفائی کرے ۔تمام غیر فعال واٹرفلٹریشن پلانٹس کو جلد فنکشنل کیا جائے ۔ گرین اینڈ کلین پاکستان انڈیکس کی مہم کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈ پٹی کمشنر نے ملتان کے میٹروپولیٹن سٹی بننے کے پیش نظر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کو ڈیمانڈ جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ افرادی قوت اور مشینری کی ضرورت بارے مفصل رپورٹ پیش کی جائے ، انہو ں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس واسا کے حوالے کرے ، صو با ئی اور و فا قی محکمو ں کے افسران سے خطاب کر تے ہو ئے ڈ پٹی کمشنر ملتان نے کہا گڈ گو ر ننس،بہتر سروس ڈیلیو ری اور شفافیت پنجاب حکو مت کی اولین ترجیحات میں شا مل ہے ،تمام بنیادی مراکز صحت ،سنٹرز اور ہسپتا لو ں میں دستیاب ادویا ت با رے پینافلیکس آ ویز ا ں کئے جا ئیں اور کتے کے کاٹنے کی و یکسین کی دستیابی کو یقینی بنا یا جا ئے ، کرپٹ عنا صر کو ضلع بد ر کیا جا ئے گا ، جاری ترقیا تی منصو بو ں کو بر وقت مکمل کیا جا ئے ، محکمہ صحت کے پا س جو ادویات نہیں ہیں ان کی خریداری کا عمل جلد مکمل کیا جائے ۔