لاہور (9 نیوز) غیر قانونی طور پر پاکستانی سرھد عبور کرتے ہوئے دو بھارتی شہری گرفتار کر لئے گئے ، تھانہ صدر یزمان پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ۔ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو بھارتی شہری پاکستانی حدود چولستان تھانہ صدر کے علاقے ٹوبہ باڑی میں پہنچ گئے جہاں انکو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق بھارتی شہری شانت وائندم اور وری لال چولستانی علاقے میں چھپے ہوئے تھے جہاں انکو گرفتار کر لیا گیا۔ شانت وائندم حیدر آباد میں سوفٹ وئیر انجینئر کی ملازمت کرتا تھا گرفتار شانت وائندم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس نے انڈین لڑکی کے پیار میں بارڈر کراس کیا جو اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ گوگل نے سوئٹزر لینڈ کا ایڈریس براستہ پاکستان بتایا تو ویزا نہ ملنے پر بارڈر کراس کر لیا ، پولیس تھانہ صدر یزمان نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی۔