ملتان کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن افتخار علی سہو نے شہر بھر کے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا ہے، میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نےپولیس کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ،کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن نے شہر میں6فری پارکنگ سٹینڈز مختص کردئیے ہیں جن میں حسین آگاہی محفل سینما،کراؤن سینما، موسیٰ پاک دربارپاک گیٹ، پاسپورٹ آفس مدنی چوک، سٹیٹ بینک کلمہ چوک، سٹیٹ لائف نواں شہر شامل ہیں، دریں اثنا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے پارکنگ کیلئے مختلف شفٹوں میں 12ملازمین کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں حسین آگاہی محفل سینما میں راشد، ارشاد، رضا حیدر، عطا محمد کو تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح کراون سینما کیلئے روف گیلانی، ظہور احمد، محمد جمیل، ناصر شاہ کو تعینات کیا گیا ہے، موسیٰ پاک شہید دربار کیلئے عامر شہزاد، عبدالغفار، پاسپورٹ آفس کیلئے جنید کند، معظم، اسٹیٹ بینک کیلئے خادم خان، اعجاز شاہ، اسٹیٹ لائف نواں شہر کیلئے جاوید انور، محمد ارشد کو تعینات کیاگیا ہے۔