سماجی تنظیم کے چیئرمین امان اﷲ مجاہد نے کہا کورونا اور لاک ڈائون کے باعث سفید پوش لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ، شیخوپورہ: مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں راشن تقسیم کریں ، انہو ں نے بتایا کہ شیخوپورہ کے بعد فاروق آباد کے بھی 500 گھرانوں میں راشن تقسیم کردیا گیا ہے ، آئندہ چند روز تک فاروق آباد کے دیہات کے مزید 500 گھرانوں تک راشن پہنچایا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فاروق آباد کے محلہ قادر آباد، مومن آباد ، شاہ آباد ، ٹینکی والا، رسول پورہ ،گورونانک سٹاپ ،پنڈ مرید کے ،محلہ مکی نگر،پی سی کالونی اور دیگر علاقوں میں راشن کی تقسیم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔