سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے اورنگی ٹاؤن میں راشن تقسیم کیا گیا کراچی : سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے اورنگی ٹاؤن میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی چیپٹر کے انچارج انجینئر کاشف خان، او آر سی ممبر جمال احمد، رانا شریف ، راؤ طارق، فرحان ملک اور حسنا قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے راشن تقسیم میں ان کے تعاون کو سراہا اور لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی پابندی کا خیال رکھیں۔