تازہ ترین

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح

فاطمہ-جناح-میڈیکل-یونیورسٹی-میں-ٹیلی-میڈیسن-سنٹر-کا-افتتاح

پنجاب میں 22 سنٹر کام کر رہے ،سماجی فاصلہ سے کورونا کو ہراناہو گا:گورنر پنجاب لاہور: گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح کردیا ،انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں ،22 ٹیلی میڈیسن سنٹر پنجاب میں کام کررہے ہیں جن سے 45 ہزار سے زائد افراد فوائد اٹھا چکے ہیں،دنیا بھی ہمارے ٹیلی میڈیسن سنٹر کو تسلیم کررہی ہے ، لاک ڈاؤ ن سے متاثرہ خاندانوں کی آج سے آن لائن رجسٹریشن کر رہے ہیں۔وی سی پروفیسر عامر زمان خان نے کہا 756 میڈیکل، پیرا میڈیکل سٹاف کے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے ۔ادھر گورنر نے ایک بیان میں کہا عوام کی حفاظت کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا کو شکست دینا ہو گی،تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا بھی ساتھ دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں