کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر فاؤنٹین ہاؤس کی آؤٹ ڈور سروس بند ہوگئی، ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا نئے مریضوں کا داخلہ فاؤنٹین ہاؤس میں تاحکم ثانی بند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فاؤنٹین ہاؤس میں ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور آوٹ ڈور مریضوں کو اسپتال کے مرکزی دروازے پر ہی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ فاؤنٹین ہاؤس میں مریضوں کے بستروں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔