وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کووڈ 19 کے دوران خدمات انجام دینے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کووڈ 19 کی وبا کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز (صف اول کے صحت رضاکاروں) کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس پیکج کا تعلق براہ راست ان ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکج کو بنانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ کچھ عرصے قبل ہم نے این سی او سی کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے اہم ڈاکٹرز، ہیلتھ پروفیشنلرز کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کیا اور ان کے ساتھ کئی ویڈٰیو کانفرنسز کی گئیں اور ہم نے ان کے تحفظات کو نوٹ کیا۔ ظفر مرزا نے کہا کہ اس کے علاوہ تمام صوبوں کے وزرائے صحت کے صحت انفرادی اور اجتماعی طور پر بات کی گئی، جہاں ان کی طرف سے بہت اچھی تجاویز آئیں اور بہت سے خیالات نظرثانی کی گئی اور ان رابطوں کی روشنی میں اس پیکج کو تشکیل دیا۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ اس پیکج کا اعلان قومی سطح پر کیا جارہا ہے اور اس کا اطلاق ہم نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے کرنا ہے جبکہ ظاہر سی بات ہے اس میں کچھ لچک دکھانے بھی ضرورت ہے جسے صوبائی سطح پر استعمال بھی کیا جائے گا۔تحریر جاری ہے دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارا ہر اولین دستہ ہیں اور ہم مکمل طور پر ان پر منحصر ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ڈاکٹر اور صحت ورکرز کے لیے یہ ریلیف پیکج 7 گروپس میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا ان 7 میں ہر گروپ کے مختلف پوائنٹس ہیں۔