لندن جانیوالی پرواز پی کے 757، لندن سے آنیوالی پرواز پی کے 758بھی منسوخ لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اندرون ،بیرون ملک آنے جانے والی پروازوں کا شیڈول پھر متاثر ہونے لگا ۔ گزشتہ روز 8 پروازیں منسوخ ، 5 تاخیر کا شکار رہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن جانیوالی پرواز پی کے 757، لندن سے آنیوالی پرواز پی کے 758، مدینہ سے آنیوالی پرواز پی کے 748، اُرمچی سے آنے والی پرواز سی زیڈ 6017 اور لاہور سے ارمچی جانے والی پرواز سی زیڈ 6018، اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 386، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 404، کراچی جانیوالی پرواز پی اے 405 کومنسوخ کر دیا گیاجبکہ جدہ جانے والی پرواز پی اے 470ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔پروازیں منسوخ اور تاخیر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔