تازہ ترین

فلم ’دہلی گیٹ ‘کا ٹیزر عید الفطر پر جاری کیا جائیگا

فلم-’دہلی-گیٹ-‘کا-ٹیزر-عید-الفطر-پر-جاری-کیا-جائیگا

پاکستانی نئی فلم ’دہلی گیٹ ‘ کے ٹیزر کا اعلان کردیا گیا، فلم کا ٹیزر عید الفطر کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔ https://www.instagram.com/p/CAS8xgvHS0B/?utm_source=ig_embed فلم دہلی گیٹ ہدایت کار ندیم چیمہ کے مطابق اس فلم کا ٹیزر چاند رات کو جاری کیا جائے گا۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شمعون عباسی نے سماء ڈیجیٹل کو اس حوالے سے بتایا کہ فلم کے ٹیزر کو عیدالفطر پر ریلیز یا جائے گا تاہم فلم کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ندیم چیمہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار یاسر خان ۔ جاوید شیخ ، شفقت چیمہ اور شمعون عباسی جلوہ گر ہوں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں