تازہ ترین

فلم ’’باجی‘‘ میں کام کرنا میری قسمت میں تھا، آمنہ الیاس

فلم-’’باجی‘‘-میں-کام-کرنا-میری-قسمت-میں-تھا،-آمنہ-الیاس

 پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلم ’’باجی‘‘ کیلئے میں پہلا انتخاب نہیں ہوں لیکن اس میں کام کرنا میری قسمت میں تھا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ فلم ’’باجی‘‘ کیلئے میں پہلا انتخاب نہیںتھی لیکن میری خواہش تھی کہ میں اس فلم کا حصہ بنوں ، اور مجھے لگتا تھا کہ فلم کا آئٹم نمبر ’’گینگسٹر گڑیا‘‘ میں کروں گی اور مہوش حیات سے قبل ثاقب ملک نے مجھے اس کیلئے پیشکش بھی کی لیکن پھر یہ گانا مہوش حیات پر فلمایا گیا۔فلم میں حمائمہ ملک نے کام کرنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنائ پر وہ فلم کا حصہ نہ بن سکیں اور ان کی جگہ میں آ گئی اور یہ سب کچھ اچانک ہو گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں