خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ فنانشل ٹائمز کی جانب سے کیا گیا۔ برطانوی اخبار نے بتایا کہ دسمبر میں روس میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت ماسکو تین سال کے دوران 500 پورٹیبل Verba لانچ یونٹس اور 2500 9M336 میزائل ایران کو فراہم کرے گا۔
فنانشل ٹائمز نے یہ معلومات روس کی لیک ہونے والی دستاویزات اور اس معاملے سے باخبر کئی افراد سے حاصل کی، تاہم روئٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔