تازہ ترین

فنڈز کی کمی،مختلف شہروں میں مفت وائی فائی کی سہولت آدھی رہ گئی

فنڈز-کی-کمی،مختلف-شہروں-میں-مفت-وائی-فائی-کی-سہولت-آدھی-رہ-گئی

مقامات پر ہاٹ سپاٹ اتار لئے گئے ،جہاں موجود اکثر پر نیٹ سروس غائب،100 سے زائد جگہوں پر سہولت میسر: پی آئی ٹی بی حکام لاہور: فنڈز کی کمی کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں مفت وائی فائی سروس آدھی رہ گئی۔ جہاں ہاٹ سپاٹ لگے ہیں اکثر پر نیٹ سروس موجود نہیں ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی مفت وائی فائی سروس کو محدود کیا جانے لگا ۔ مختلف شہروں کے عوامی مقامات پر لگے ہاٹ سپاٹ اتار لئے گئے ۔ 6 شہروں لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ،بہاولپور اور مری کے عوامی مقامات پر فری وائی فائی سروس کا منصوبہ گزشتہ حکومت میں شروع کیا گیا ۔ ان شہروں کے 200 مقامات پر مفت نیٹ سروس دی جارہی تھی جس کو نئی حکومت نے آہستہ آہستہ محدود کردیا ، اس وقت ان ہاٹ سپاٹ پوائنٹس کی تعداد 100 کے قریب ہے اور جو باقی رہ گئے ہیں۔شہری اکثرشکایات کرتے ہیں ہاٹ سپاٹ سے رابطہ تو ہوجاتا ہے تاہم اس میں نیٹ کی سہولت نہیں ، پی آئی ٹی بی کی جانب سے ان کی مناسب دیکھ بھال بھی نہیں کی جاتی ۔ ذرائع کا کہنا ہے رواں مالی سال اس سروس کے لیے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے تاہم یہ رقم مکمل نہیں دی گئی ۔پی آئی ٹی بی حکام کاکہنا ہے اس وقت 100 سے زائد پوائنٹس پر فری وائی فائی دیا جارہا ہے ،جہاں نیٹ بند ہونے کی شکایت ملتی ہے اس کو ٹھیک کیا جاتا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں