قومی ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا، وہ ٹیسٹ کیریئر میں ابتدائی 4 نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے بیٹسمین بن گئے۔ ہرارے ٹیسٹ میں فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کی جو ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری تھی۔ وہ 103 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1388148113588817921 اس سنچری کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔ 55 سالوں میں فواد عالم وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی ابتدائی 4 ففٹیز کو سنچریوں میں بدل دیا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 10 میچوں میں مجموعی طور پر 4 سنچریاں اسکور کی ہیں اور ہر نصف سنچری کو انہوں نے سنچری میں بدل دیا۔ https://twitter.com/ICC/status/1388162101290491908 فواد عالم نے رواں سال میں دوسری سنچری بنائی ہے جب کہ گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 3 بار 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔