تازہ ترین

فوربز30 انڈر30 فہرست:پاکستانی معیز خان بھی شامل

فوربز30-انڈر30-فہرست:پاکستانی-معیز-خان-بھی-شامل

کامیابی کی راہوں میں پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں، معروف امریکی میگزین فوربز کی تھرٹی انڈر تھرٹی فہرست  کی فنانس کیٹگری میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے معیزخان جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ فوربز کے مطابق اس فہرست  میں 600 پرعزم نوجوان کاروباری افراد شامل ہیں جو خطرہ مولتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معیز خان نیویارک میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے والی پیلسٹرا کیپٹل کے منتظم ہیں۔ فوربز کی ویب سائٹ پردیے جانے والے معیز کے مختصر تعارف کے مطابق 29 سالہ معیز فنانشنل ٹیکنالوجی اور ورٹیکل سافٹ ویئر اسٹاکس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں