ملتان : قلعہ کہنہ قاسم باغ پر فوڈسٹریٹ منصوبے کیلئےپی ایچ اے انتظامیہ نے3 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے ، ذرائع کے مطابق قلعہ کہنہ قاسم باغ پر کرکٹ گراؤنڈ سے ملحق درجنوں دکانوں کو بہتر حالت میں لانے اور اس جگہ فوڈ سٹریٹ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ دکانوں کو فعال کرنے اور مرمت کی ذمہ داری پی ایچ اے کو سونپ دی گئی ہے اس ضمن میں پی ایچ اے انتظامیہ نے فوڈ سٹریٹ کے مکمل قیام کے لئے 3کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مانگ لئے ہیں ، ذرائع کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم سے ملحق دکانیں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول میں ہیں جنہیں مرمت اور تزئین و آرائش کی ذمہ داری پی ایچ اے کو دی گئی ہے ۔