راولپنڈی: فیس بک پر نازیبا کمنٹ کی بنیاد پر دو گروپوں کے مابین پیدا ہونے والا تنازعہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا جس میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کے علاقے سروبہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کا واقع گزشتہ روز پیش آیاتھا۔ فیس بک کی پوسٹ پر مخالف گروپوں کے بچوں نے ایک دوسرے پر نازیبا کمنٹ کیے تھے، بچوں کی لڑائی میں بڑے کو د پڑے اور فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل پل پر 2 بھائی ٹرالر کے نیچے آکر جاں بحق فائرنگ سے ایک شخص نور محمد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔