تازہ ترین

فیصل آباد:سانحہ ساہیوال ملزمان کی بریت کے خلاف جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

فیصل-آباد:سانحہ-ساہیوال-ملزمان-کی-بریت-کے-خلاف-جماعت-اسلامی-کے-سینکڑوں-کارکنوں-کا-احتجاجی-مظاہرہ

فیصل آباد: سانحہ ساہیوال ملزمان کی بریت کے خلاف جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے صوبائی امیر جاوید قصوری،نائب امیر سردار ظفرحسین،ضلعی امیر عظیم رندھاوا کی قیادت میںجھنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاویدقصوری نے کہا کہ معصوم بچوں کے سامنے ان کے بے گناہ والدین کو خون میں نہلا دیا گیا،شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔سانحہ ساہیوال کے مجرمان کا رہا ہونا صرف حکومت اور اداروں کی ہی ناکامی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی ناکامی ہے، مجرمان کے بری ہونے کے بعد ان معصوم بچوں اور شہریوں کا لہو حکمرانوں کی گردن پر ہے، ملزمان کو بری کرنا کونسی مدینہ کی ریاست کا اصول ہے ۔انہوں نے کہا کہ خود وزیر اعظم نے مقتولین کو بے گناہ قرار دیا اور ان کے لواحقین سے ملاقات میں انہیں مکمل انصاف کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن عدالتی فیصلہ ایک طرف تومظلومین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے تو دوسری طرف پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود وزیر اعظم نے کہا تھا کہ جس مقتول کا قاتل نامعلوم ہو اس کے قتل کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے ،آج مدینہ کی ریاست کے دعوے داروں کی حکومت میں خود انصاف کا قتل عام ہوا ہے۔ انہوں نے پوری دنیا نے وڈیوز کے ذریعے قاتلوں کو بے گناہوں پر گولیاں برساتے دیکھا ہے مگر اس کے باوجود وہ کون سا ایسا دبائو ہے جس کے نتیجہ میں ملزمان کو بے گنا قرار دینا ضوری ہوگیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو یاد رکھنا چایئے کہ ایک بہت بڑی عدالت روز آخرت میں بھی لگنی ہے جہاں پورا پورا انصاف ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں