تازہ ترین

فیصل آباد:لوگوں کوکرنٹ لگانے پرانسانی حقوق کمیشن پاکستان کااظہارتشویش

فیصل-آباد:لوگوں-کوکرنٹ-لگانے-پرانسانی-حقوق-کمیشن-پاکستان-کااظہارتشویش

انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے فیصل آباد میں کرونا ایس او پیز کےنفاذ کےلئے لوگوں کو کرنٹ لگانے پرتشویش کااظہارکیاہے۔ ایک بیان میں کمیشن کےترجمان کاکہناتھاکہ اسٹن بیٹن کا استعمال ایذا رسانی کےمترادف ہے،یہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 14 اوراقوام متحدہ کےانسدادِ ایذا رسانی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن نےپنجاب حکومت اورپولیس سےاس معاملےکی تحقیقات کامطالبہ کیاہے تا کہ متعلقہ افسران اورضلعی حکومت کےعہدےداروں کوجوابدہ بنایاجائے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں ماسک نہ پہننے والوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الیکٹرک شاک گن سے کرنٹ کے جھٹکے لگائے گئے۔ زرعی یونیورسٹی چوک میں لوگوں کو تھپڑ بھی مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ماسک کی پابندی ضروری ہے۔ ڈی سی محمد علی نے بتایا تھا کہ جو لوگ باہر نکل رہے ہیں،ہم ان کو اس بات کا پابند بنا رہے ہیں کہ وہ ماسک پہنیں۔ انتظامیہ کی جانب سےشہریوں کوتھپڑ بھی رسید کئے گئے۔اس ناروا سلوک پر لوگوں نے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام پہلے ہی کرونا سے پریشان ہیں،انہیں کرنٹ نہیں لگانا چاہے،جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ ماسک نہ پہننےوالوں کو آدھا گھنٹہ کھڑا رکھنے کی سزا بھی دی گئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں