تازہ ترین

فیصل آباد: آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت 805 سے 1300 روپے تک پہنچ گئی

فیصل-آباد:-آٹے-کے-20-کلو-گرام-تھیلے-کی-قیمت-805-سے-1300-روپے-تک-پہنچ-گئی

فیصل آباد: فیصل آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ اندوزوں خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت 805 سے 1300 روپے تک پہنچا دی جس سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاون کے دوران ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے۔ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ بھی ذخیرہ اندوزوں اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا شکار ہیں۔ کہیں مارکٹیوں میں آٹا نایاب تو کہیں اسکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 805 روپے سے بڑھ کر 1300 روپے بھی تجاوز کر چکی ہے۔دوسری جانب کمشنر فیصل آباد عشرت علی کہتے ہیں کہ آٹے کی مانگ میں اضافہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، البتہ جلد آٹے کی فراہمی یقینی اور قیمتیں کنٹرول کر لی جائیں گی۔ شہری حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مارکیٹوں میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں کو بھی لگام ڈالی جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں