تازہ ترین

فیصل آباد: مرغی کا گوشت مہنگا بیچنے پر جر مانے

فیصل-آباد:-مرغی-کا-گوشت-مہنگا-بیچنے-پر-جر-مانے

فیصل آباد: عید الفطر کے ایام میں شہریوں کو مہنگے داموں گوشت بیچنے کے معاملے پر روزنامہ دنیا میں خبر شائع ہونے کے بعد انتظامیہ کو ہوش آ گیا ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عید الفطر کے دنوں میں مہنگے داموں گوشت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارر وائی نہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش کی روزنامہ دنیا میں خبر شائع ہونے کے بعد ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے مرغی کا گوشت مہنگا بیچنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائو ن کیا گیاچکن کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3 دکانیں سیل،40 سے زائد دکانداروں کو3 لاکھ27 ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ حکومت پنجاب نے چکن کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کی سخت تاکید کی ہے لہذا عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اوور چارجنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں