تازہ ترین

فیصل آباد میں ڈومیسائل فری ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز

فیصل-آباد-میں-ڈومیسائل-فری-ہوم-ڈلیوری-سروس-کا-آغاز

فیصل آباد:  پنجاب حکومت کے گڈ گورننس اور عوامی سہولیات کی جانب اہم سفر کے ویژن کے تحت خدمت مرکز فیصل آباد کے ذریعے ڈومیسائل فری ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے باعث ڈومیسائل بنوانے والے شہریوں کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے گھر بیٹھے تیار ڈومیسائل مل سکے گا۔ اس سلسلہ میں ایک پروقار افتتاحی تقریب بدھ کی سہ پہر خدمت مرکز فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی تھے جبکہ تقریب میں ایڈمن آفیسر کنڈکٹنگ ریاض انجم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں آفتاب احمد، سینئر پروگرام منیجر مانیٹر نگ اینڈ ایویلیوایشن خاور حفیظ، منیجر مصطفی ستار، محمد وقاص و دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیاکہ خدمت مرکز فیصل آباد میں ڈومیسائل فری ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کی روشنی میں گڈگورننس اور عوام کی سہولت کی جانب ایک اور قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب خدمت مرکز میں درخواست گزار ڈومیسائل کیلئے کائونٹر فائل پر ہی بیان حلفی دے سکے گا اور آج کے بعد الگ سے اشٹام پیپر لگانے یا اس کی تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوںنے بتایاکہ اس منصوبہ کے تحت ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع ہونے کے بعد درخواست گزار کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے فری ڈومیسائل اس کے گھر کے پتہ پر پہنچا دیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں