فیصل آباد: سی آئی اے سٹاف سٹی ڈویژن فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کے دوران 4منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی8کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی ہے ۔ سی آئی اے سٹاف سٹی ڈویژن پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ملزمان رفیق ،ساجد ،حامد ،نوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 8کلوگرام سے زائد چرس ،5 یہ بھی پڑھیں: لاہور: کورونا وائرس سے لیڈی ڈاکٹر ثنا فاطمہ جاں بحق ہزارروپے نقدی ،موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ فیکٹری ایریا اور غلام محمد آباد میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔