فیصل آباد: پائیدار ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے تین روزہ بین الاقوامی سمینار آج سے جرمنی کے شہر مینحیم میں شروع ہو گا جس میں شرکت کیلئے فیصل آبا دچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال جرمنی روانہ ہو گئے ہیں جو فیصل آباد چیمبر آف کامرس سمیت فیصل آباد کی صنعتی ، کاروباری ، تجارتی برادری کی نمائندگی کریں گے۔ ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے کامیاب تجربے کا تجزیہ کرنا اور اس کا دائرہ کار دوسرے ملکوں تک پھیلانا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس سیمینار کے دوران پاکستان میں ترقی کیلئے جی آئی زیڈ کے عملی کردار میں توسیع کے جائزہ کے علاوہ لیبر سٹینڈرڈ پروگرام پر بھی غور ہو گا۔