ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آگئی، انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ 2 روز قبل کرایا تھا۔ فیصل ادھی کے بیٹنے سعد ایدھی نے فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فیصل ایدھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ خاندان کے دیگر افراد کراچی میں ہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل ایدھی میں کورونا کی کوئی بھی علامات نہیں تھیں انہوں نے 2 روز قبل احتیاطاً کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آ گیا۔ واضح رہے کہ فیصل ایدھی نے 15 اپریل کو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔