تازہ ترین

فیض حمید سے فائدہ اٹھانے والوں کا بھی ٹرائل ہوگا، بڑے فیصلے ابھی باقی ہیں: طارق فضل چوہدری

فیض-حمید-سے-فائدہ-اٹھانے-والوں-کا-بھی-ٹرائل-ہوگا،-بڑے-فیصلے-ابھی-باقی-ہیں-طارق-فضل-چوہدری

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا سے فوج میں خود احتسابی کے عمل پر لوگوں کا اعتماد مزید پختہ ہوگیا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج آئینی عدالتیں آئین کا کام کر رہی ہے، سپریم کورٹ لوگوں کے مقدمات سن رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے سہولت کاروں اور ان سے فیض یاب ہونے والوں کا ٹرائل ہونا ہے اور ان سب  کے فیصلے آنے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا جس نے آئین کا مذاق اڑایا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ان سب کا احتساب ہوگا اور سزا بھی ملے گی۔

دوسری جانب پروگرام میں شامل تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے کہا جنرل فیض حمید کی سزا سے یہ ثابت ہوگیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہےہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں