کراچی : بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم اسلم جناح طویل عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ اسلم جناح کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہر ادا کی گئی ۔ مرحوم محمد اسلم جناح کو کراچی میں شاہ محمد قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔سابق مئیر کراچی اورپی ایس پی رہنما مصطفی کمال نے قائداعظم کے نواسے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔