تازہ ترین

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم ولاد ت جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

قائد-اعظم-محمد-علی-جناح-ؒ-کا-یوم-ولاد-ت-جوش-و-جذبے-کیساتھ-منایا-گیا

کراچی : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 143واں یوم ولاد ت بدھ کو ملک بھر میں جوش و جذبےکےساتھ منایا گیا، دن کا آغاز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے کیا گیا، قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خو انی کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21توپوں کی سلامی دی گئی ۔ مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی عمل میں آئی اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،صوبائی کابینہ کے اراکین ،چیف آ ف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ ،کور کمانڈر کراچی وفاقی وزیر علی زیدی،ڈی جی رینجرز سندھ ،میئر کراچی وسیم اختر ، سمیت اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی ، مزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بانی پاکستان کے یوم ولادت کی مناسبت سے شہر بھر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینار اور خصوصی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں