تازہ ترین

قرنطینہ کے دوران تین راتوں تک سانس لینے میں دقت پیش آئی، ندا یاسر

قرنطینہ-کے-دوران-تین-راتوں-تک-سانس-لینے-میں-دقت-پیش-آئی،-ندا-یاسر

معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر، ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان کے بیٹے میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ قرنطینہ کے دوران ایسی خبریں بھی وائرل ہوئیں کہ ندایاسر کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ایسی خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کی تھی کہ ان کی طبیعت خراب نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ہسپتال منتقل ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا، تاہم اب اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اپنی طبیعت پر کھل کر بات کی ہے۔تحریر جاری ہے‎ ندا یاسر کے دوسرے ٹیسٹ میں 15 جون کو ان کا ٹیسٹ منفی آیا اور انہوں نے اسی دن ہی ٹی وی پر اپنا مارننگ شو شروع کردیا۔ https://www.instagram.com/p/CBc07Okp_ew/?utm_source=ig_web_copy_link ندایاسر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپنے ٹیسٹ منفی آنے کے حوالے سے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 15 جون سے اپنا مارننگ شو شروع کر رہی ہیں اور وہ پہلے مارننگ شو میں اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کریں گی۔ کورونا کو شکست دینے کے ندا یاسر نے 15 جون کو اپنے مارننگ شو میں تفصیلی طور پر بتایا کہ انہیں کس طرح کورونا لگا اور اس وقت ان کی حالت کیا تھی۔ اداکارہ نے پروگرام کے آغاز میں ہی بتایا کہ سب سے پہلے ان کے شوہر یاسر نواز بیمار پڑے اور انہیں شدید بخار ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا مگر ڈاکٹر نے بھی ابتدائی طور پر بتایا کہ یاسر نواز کو سخت گرمی کی وجہ سے بخار ہوا ہوگا۔ ندا یاسر نے بتایا کہ جس دن ان کے شوہر کو بخار ہوا تھا، اس دن وہ اداکار نوید رضا اور علیزے شاہ سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے لیے کوئی سائٹ دیکھنے گئے تھے۔ میزبان نے بتایا کہ سائٹ دیکھ کر آنے کے بعد یاسر نواز کو شدید بخار ہوا اور وہ ڈاکٹر کے پاس گئے مگر انہوں نے کہا کہ انہیں گرمی کی وجہ سے بخار ہوا ہوگا۔ https://www.instagram.com/p/CBaGZHKhgqK/?utm_source=ig_web_copy_link ندایاسر کے مطابق تین دن بعد نوید رضا نے فون کرکے بتایا کہ انہیں بھی بخار ہوا تھا اور انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ میزبان نے بتایا کہ کورونا کا سن کر یاسر نواز بہت پریشان ہوگئے اور پھر وہ تمام اہل خانہ سمیت ٹیسٹ کروانے چلے گئے اور بعد ازاں ٹیسٹ میں صرف میاں بیوی اور ایک بیٹے میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ ندایاسر نے بتایا کہ جس دن ان کا ٹیسٹ آیا، اس دن بھی انہوں نے اپنا مارننگ شو کیا اور جب انہیں یاسر نے بتایا کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، کیوں کہ ان میں ایسی کوئی علامات نہیں تھیں۔ اداکارہ کے مطابق کورونا کی تشخیص کے بعد یاسر نواز پریشان ہوگئے اور کہتے رہے کہ اگر ہمیں کچھ ہوگیا تو ہمارے بچوں کا کیا ہوگا اور ان کی ایسی باتوں سے مجھے بھی ذہنی پریشانی ہونے لگی۔ ندا یاسر قرنطینہ کے دنوں کا احوال بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور وہ اپنے 5 سالہ بیٹے سے دور رہنے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے خود کو 14 دن تک گھر کے اوپر والے حصے میں قرنطینہ کردیا تھا جب کہ ان کا چھوٹا 5 سالہ بیٹا جو ان کے ساتھ سوتا تھا، اسے گھر کے نچلے والے حصے میں رکھا گیا تھا اور وہ بار بار ان سے ملنے کے لیے روتے تھے اور وہ چاہتے ہوئے بھی اپنے بچے کو گلے نہیں لگا سکتی تھیں۔ انہوں نے اس بات پر شکر ادا کیا کہ کم از کم ان کے چھوٹے بیٹے اور بیٹی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔ ندا یاسر کے مطابق ان کے شوہر میں کورونا کی اچھی خاصی علامات تھیں جب کہ ان کے بیٹۓ میں بھی کچھ کورونا کی علامات تھیں، تاہم ان میں کورونا کی علامات آخر تک شدید نہ ہوئیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ ان میں کورونا کی علامتیں نہیں تھیں، تاہم وہ اپنے شوہر کی باتوں کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار ہوگئی تھیں، کیوں کہ ان کے شوہر یہ کہتے تھے کہ اگر ہم مر گئے تو ہمارے بچوں کا کیا ہوگا؟ اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کی ایسی مایوسی والوں باتوں سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں، جس وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ https://www.instagram.com/p/CBh5yS9JDmH/?utm_source=ig_web_copy_link ندا یاسر نے اعتراف کیا کہ قرنطینہ کے دوران ذہنی پریشانی کے باعث مسلسل تین راتوں تک انہیں سانس لینے میں مشکل پیش آئی اور انہوں نے اپنی سانس کی تکلیف جاننے کے لیے آکسی میٹر منگوایا اور اپنی سانس لینے کی رفتار اور کمرے میں آکسیجن کی مقدار جانچی۔ اداکارہ کے مطابق آکسی میٹر کو انگلی پر رکھنے سے انہیں پتہ چلا کہ انہیں درحقیقت سانس کا کوئی مسئلہ نہیں، بس وہ ڈپریشن کی وجہ سے انہیں ایسا محسوس ہو رہا تھا انہیں سانس لینے میں دقت پیش آرہی ہے۔ کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنے پہلے مارننگ شو میں ندا یاسر نے ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت اداکارہ سعدیہ امام کو بھی بطور مہمان بلایا جب کہ پروگرام کے دوران کورونا سے متعلق لوگوں میں شعور بیدا کرنے پر ہی بات کی گئی۔ https://www.instagram.com/tv/CBfyLenln1h/?utm_source=ig_web_copy_link ندا یاسر نے صحت یابی کے بعد مارننگ شو شروع کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنے سیٹ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لوگوں کو دکھایا کہ کس طرح شوٹنگ کے دوران سب لوگ ایک دوسرے سے دوری پر ہیں اور کس طرح ان کی ٹیم نے تمام حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے کیمرا مین نہ صرف ایک دوسرے سے دور کھڑے ہیں بلکہ انہوں نے حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے جب کہ اسٹوڈیو میں ایک شخص کو اینٹی انفیکشن اسپرے بھی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک طرف جہاں ندا یاسر نے اپنے اسٹوڈیو میں حفاظتی انتظامات کی ویڈیو شیئر کی اور ان کے کیمرامین نے حفاظتی لباس سمیت ماسک بھی پہن رکھا ہے، وہیں دوسری جانب وہ خود پروگرام میں ماسک کے بغیر دکھائی دیں جب کہ پروگرام میں شامل ہونے والی مہمان خواتین نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔ https://youtu.be/LrmDnYOs-9s

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں