34درخواستوں پر محکموں کو کارروائی کاحکم، 38کے کیسز عدالت میں زیر سماعت قصور: چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی قصور مختار احمد نے کہا بیرون ملک میں بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کے فروغ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکمہ جات اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کو سنجیدگی کیساتھ حل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں اب تک اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے 230درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 158درخواستوں کو حل کر دیا گیا ہے جبکہ 34درخواستوں پر مختلف محکموں کو کارروائی کا حکم دیا گیا جنہیں جلد نمٹا دیا جائے گا ،اس کے علاوہ 38درخواستیں ایسی ہیں جن کے کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ اس موقع پر چیئر مین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی مختار احمد نے تمام محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔