تازہ ترین

قصور:ڈاکوؤں کی لوٹ مار،کھڈیاں میں متاثرین کا احتجاج

قصور:ڈاکوؤں-کی-لوٹ-مار،کھڈیاں-میں-متاثرین-کا-احتجاج

مین فیروز پور روڈ بند کر دیا، ڈاکو افضل کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ اور زیور لے گئے قصور،کھڈیاں وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں کے طلائی زیورات، نقدی اور ٹریکٹر لوٹ لیا ۔اسلام پورہ کھڈیاں خاص میں ڈاکو محمد افضل کے گھر گھس آئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم اور تین تولے طلائی زیورات لوٹ لئے ،کھڈیاں خاص میں بڑھتی ہوئیں وارداتوں کے خلاف متاثر ہ خاندان ، تاجروں اور سول سوسائٹی کا پولیس کے خلاف احتجاج ، مظاہرین نے مین فیروز پور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا تاہم کچھ دیر بعد مقامی پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے جبکہ ٹول پلازہ پتوکی کے قریب منظور احمد نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی کہ میں اپنے ڈرائیور محمد سلیم کے ساتھ رینالہ خورد سے دینا ناتھ کی جانب آرہا تھا کہ جب ہم پتوکی ٹول پلازہ کے قریب پہنچے تو چھ کار سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور کار میں بٹھا کر ٹریکٹر ٹریلر سے الگ کرکے چھین لیا جبکہ پچیس ہزار روپے بھی چھین لئے ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں