تازہ ترین

قومی اسمبلی میں حضرت محمد ﷺ کے نام کےساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد منظور

قومی-اسمبلی-میں-حضرت-محمد-ﷺ-کے-نام-کےساتھ-خاتم-النبیین-لکھنے-کی-قرارداد-منظور

قومی اسمبلی  میں نصابی کتب میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔ تمام نصابی کتابوں میں جہاں جہاں نبی کریم ﷺ کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ ’خاتم النبیین‘  لکھنے کو لازم قرار دینے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی جس کی  تمام پارلیمانی جماعتوں نے  حمایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہزیب وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ختم نبوت کو نہ ماننے والے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے۔ https://youtu.be/mOeJG72RERI https://twitter.com/Ali_MuhammadPTI/status/1275144829949878275 پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا میں گناہ گار آدمی ہوں مگر امید ہے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی وجہ سے بخشا جاؤں گا۔کرنل رفیع نے ان کے حوالے سے لکھا ہے کہ قادیانی کہتے ہیں میں جیل میں ہوں تو ان کی وجہ سے ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر اپنی موت کے پروانے پر دستخط کررہے ہیں۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں بھی نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کو لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور کی جاچکی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں