فیصل آباد: فیصل ۱ٓ با د میں سمندر پار پاکستانیوں کی ۱ٓمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز بھی قومی فضائی کمپنی کی ایک اور پراز 141 اوورسیز پاکستانیز کو لیکر فیصل ۱ٓباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی ہے جس کے مسافروں کو مختلف کورنٹائن سنٹرز میں قرنطینہ کردیا گیاہے جہاں سی۱ٓج ان کے ٹیسٹ لیکر تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے جائیںگے جبکہ انتظامی افسران نے بھی پیر کے روز قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کرکے مسافروں کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہی کچھ ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ فیصل ۱ٓباد ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے پیر کے رواز اے پی پی کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنرفیصل ۱ٓباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین اور سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس نے فیصل ۱ٓباد ایئرپورٹ پر ریاض سعودی عرب سے آنے والی پی ۱ٓئی اے کی پرواز پی کے 8726 کے مجموعی طور پر 141 مسافروں کی اپنی نگرانی میں سکریننگ کرانے کے بعد انہیں قرنطینہ سنٹرز اور نجی ہوٹلز شفٹ کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد نیگیٹو ہونے والے مسافروں کو ان کے گھروں میں بھیج دیا جائے گا جبکہ باقی کیلئے قرنطینہ سنٹرز میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پرجھنگ روڑ پر زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس پارس اور جی سی یونیورسٹی گرلز ہوسٹل جھنگ روڈ میں قائم قرنطینہ سنٹر پر مختلف ممالک کے کورنٹائن مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر محمد علی اوراسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے پارس کیمپس کا دورہ کرکے وہاں کورنٹائن مسافروں کو درپیش بعض مسائل فوری حل کرادیئے۔انہوںنے قرنطینہ سنٹر میں کورنٹائن مسافروں سے سہولیات کے بارے میںبھی دریافت کیا اور کہا کہ نیگیٹو رپورٹس آنے پر انہیں گھروں میں بھجوائیں گے اور جب تک وہ ضلعی انتظامیہ کے مہمان ہیں انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی میں تعطل نہیں آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ پارس قرنطینہ سنٹر پر صفائی آپریشن اور مچھر مار سپرے بھی دن میں دو بار کرایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورنٹائن مسافروں کو خوشگوار ماحول کیساتھ ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔ اس موقع پر کورنٹائن مسافروں نے پارس کیمپس میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بہترین مہمان نوازی پرضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔