تازہ ترین

قوم کورونا ، کورونا کررہی ، آپکا رونا ختم نہیں ہورہا:مریم اورنگزیب

قوم-کورونا-،-کورونا-کررہی-،-آپکا-رونا-ختم-نہیں-ہورہا:مریم-اورنگزیب

ناکامیوں کا ملبہ نواز ، شہباز پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا،وزیراعظم کے بیان پر ردعمل لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کورونا ، کورونا کررہی ہے اور آپ کا رونا ہی ختم نہیں ہورہا، سرحدوں پر کورونا کی ٹیسٹنگ، سکریننگ کا بندوبست کر نہیں سکے اور سیاست پر زور ہے ۔انکا کہنا تھاعمران صاحب تفتان سرحد پر زائرین کے ساتھ جو بھیڑ بکریوں والا سلوک ہوا اس کا جواب دیں، اپنی بدترین ناکامیوں کا ملبہ نوازشریف اور شہبازشریف پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔ وزیراعظم صاحب پارلیمانی میٹنگ سے اس دن نہ بھاگتے اور پوچھ لیتے کہ کتنے ہسپتال بنائے ، جواب مل جاتا۔ نوازشریف اور شہبازشریف کے بنائے ہسپتالوں اور منصوبوں پر آپ اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں۔ عمران صاحب !نوازشریف، شہبازشریف کے ہر ڈسٹرکٹ اور شہر میں بنائے ہوئے ہسپتال آپ سے مینج نہیں ہو رہے ،بتائیں خیبرپختونخوا میں سات سال میں کتنے ہسپتال بنائے ؟نواز شریف اور شہباز شریف نے الحمدللہ پنجاب کے ہر ضلع اور شہر میں ہسپتال بنائے ۔ جب تک آپ کے دماغ سے سیاسی انتقام کا وائرس نہیں نکلے گا آپ کورونا وائرس کا مقابلہ کیسے کریں گے ۔ انہوں نے کہا یہ قوم کی جان بچانے کا وقت ہے ، سیاست کا نہیں،عمران صاحب !حالات کی سنگینی ، شدت اور سنجیدگی کو سمجھیں ، عوام جس مشکل میں ہیں اس کو سمجھیں ، سیاست بعد میں کریں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں