وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ صحت کا تباہ شدہ نظام پچھلے 30 سالہ مجرمانہ طرز حکومت کی عکاسی کرتا ہے ، اسلام آباد: ہم اس شعبہ میں کافی بہتری لا چکے ہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ ضرورت مند طبقوں کا سوچا جائے ، جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحت کا تباہ شدہ نظام پچھلے 30 سالہ مجرمانہ طرز حکومت کی عکاسی کرتا ہے ، ہم اسے کافی بہتر کر چکے ہیں اور قوم کیلئے ایک مضبوط نظام اب بن کر رہے گا کیونکہ ہمارا مقصد خدمت ہے ۔