ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے ،محمد طاہروٹو جھنگ: ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ عوام میں قیمت ایپلی کیشن بارے آگاہی کے سلسلے میں تمام محکمے کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے قیمت ایپ بارے آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔اس ضمن میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جاوید اقبال کی سربراہی میں شہر بھر میں قیمت ایپلی کیشن بارے آگاہی بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا قیمت ایپلی کیشن بزدار حکومت کا احسن اقدام ہے ۔قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا اشیائے خوردونوش و سبزیوں کی قیمتیں معلوم کرنے کیلئے قیمت ایپلی کیشن مہنگائی پر قابو پانے کا موثر ذریعہ ہے ۔شہری گھر بیٹھے اس پر شکایات کا اندراج کر سکتے ہیں۔