لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ واقعہ شہر کے ویسٹ ووڈ علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ واقعہ رونما ہونے کے بعد 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کیاگیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون تھی۔
لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔