تازہ ترین

لاک ڈاؤن سے بحران:چکن مزید 32 روپے کلو مہنگا

لاک-ڈاؤن-سے-بحران:چکن-مزید-32-روپے-کلو-مہنگا

لاہور: کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر چکن کا بحران بھی سر اٹھانے لگا، ایک روز میں 32 روپے کلو مہنگا ہو گیا،قیمت 255 روپے ہو گئی، برائلر گوشت کے نرخ 2 روز میں 48 روپے کلو بڑھے، قیمت 300 روپے کلو تک جانے کا امکان ہے ،لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی فارمرز کی جانب سے چوزے کی پیداوار روک لی گئی تھی جس کے بعد طلب و رسد میں فرق پڑ گیا ۔زندہ برائلر مرغی22روپے اضافے سے 176روپے کلو رہی ۔ شہریوں نے کہا مٹن اور بیف غریب پہلے ہی اپنے بچوں کو نہیں کھلا سکتا اب چکن بھی پہنچ سے دور کردیا گیا۔ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ممبر فاروق جٹھول کے مطابق چوزے کی پیداوار میں تعطل آنے سے رسد وطلب میں فرق آیا جس کے باعث قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔سیکرٹری پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن میجر( ر) جاوید حسین بخاری کا کہنا تھا آئندہ ہفتے تک تیار مرغی مارکیٹ میں پہنچنے سے پیداوار اور طلب کا فرق ختم ہوجائے گا۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ نے بتایا مارکیٹ کمیٹی کا کام صرف پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ریٹ پر عمل درآمد کرانا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں