جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی نعیم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں غربا کا خیال رکھیں، کراچی : مستند ڈاکٹروں کی احتیاطی تدابیر اپنائیں،شریعت نے طبی مسائل میں ماہرین کی رائے کو فوقیت دی ہے ، توبہ استغفار کے ساتھ بچوں کی دینی تربیت پر بھی توجہ دی جائے ،اللہ کے حکم کے بغیر،کوئی بھی وبا یابیماری انسان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی ہے ۔جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو گھروں میں رہنا چاہیے ،شریعت نے بھی طبی مسائل میں ماہرین طیب کی رائے کو اہمیت دی ہے ،ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہیکہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ استغفار کی کثرت اور صلا توبہ کا اہتمام کرے تاکہ اللہ تعالی اس ابتلا سے پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کو نجات عطا فرمائے۔