پاکستان کے مقبول گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر حکومت کو گومگو کی کیفیت میں دیکھ کر خوب برہمی کا اظہار کیا۔ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس بگڑتی صورتحال پر حکومت اب تک لاک ڈاؤن کے کسی ایک فیصلے پر بھی قائم ہوتی نہیں دکھائی دی۔ ایسے میں علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ علی ظفر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم نے صرف تین ماہ اسی چکر میں ضائع کر دیے کہ لاک ڈاؤن، اسمارٹ لاک ڈاؤن، سیلیکٹڈ لاک ڈاؤن، سخت لاک ڈاؤن کرنا ہے، اوئے یو لاک ڈاؤن، نو لاک ڈاؤن‘۔ https://twitter.com/AliZafarsays/status/1272501043562196993 گلوکار نے لکھا کہ اس صورتحال میں کورونا نے مکمل طور پر تباہی مچا دی اور ہم انسان اب بھی بے ترتیب اور لاپرواہ ہیں۔