فیصل آباد: تاجروں کی جانب سے لاک ڈائو ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سحری کے بعد صبح 8 بجے تک مارکیٹوں میں کاروبار کرنے کا انکشاف سامنے آ گیا ۔فیصل آباد میں چوک گھنٹہ گھر کے اطراف اور دیگر کلاتھ مارکیٹوں میں کھلے عام لاک ڈائو ن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاو کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقے مکی مارکیٹ ، مندر گلی ، گول بازار ، کارخانہ بازار اور دیگر مارکیٹوں میں بھی دن بھر کام جاری رہتا ہے جہاں پر شٹر ڈائو ن کرکے تاجر کاروبا کرتے ہیں ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیمیں بار بار چھاپے بھی مار رہی ہیں لیکن گرفتار کئے گئے شہریوں اور تاجروں کو مبینہ طور پر رشوت لینے کہ بعد چھوڑ دیا جاتا ہے ، ذرائع کے مطابق سحر کے بعد مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں جو صبح 8 بجے تک عروج پر رہتی ہیں اسی دوران گوداموں سے مال دکانوں تک منتقل کیا جاتا ہے ، فیصل آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور اموات آئے روز بڑھ رہی ہے جبکہ لاک ڈائو ن کی خلاف ورزی سے کاروبار چلنے اور رقوم کی ایک ہاتھ سے دوسر ہاتھ منتقلی سے وائرس کے پھیلائو کا شدید خطرہ ہے ۔