تازہ ترین

لاک ڈائون، ریٹائرہونیوالے کالج اساتذہ پنشن سے محروم

لاک-ڈائون،-ریٹائرہونیوالے-کالج-اساتذہ-پنشن-سے-محروم

لاہور: لاک ڈاؤن کے دوران ملازمت سے ریٹائر ہونے والےگورنمنٹ ملازمین اور کالج اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پنشن بھی نہ ملی اور تنخواہ بھی بند ہوگئی ریٹائرمنٹ سے قبل پنشن دینے کے گورنمنٹ کےتمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے . لاک ڈاؤن سے پہلے اور بعد ریٹائرہونے والے اساتذہ کے کیسز التوا میں پڑ گئے ۔ ایک طرف اساتذہ کی تنخواہیں بند ہوگئی ہیں تو دوسری طرف اساتذہ کی پنشن بھی جاری نہیں ہورہی ہے ۔ دو ماہ کے دوران اڑھائی سو سے تین سو اساتذہ جو گریڈ اٹھارہ سے انیس تک میں ریٹائرہوئے ہیں ان کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پنجاب پروفیسراینڈ لیکچر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ریٹائر ہونے والے کالج اساتذہ رشتہ داروں اور دوستوں سے قرض لینے پر مجبور ہیں ۔ پروفیسر حافظ عبدالخالق ندیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ متاثرین کی پنشن فوری منظورکرکےجاری کی جائے ،جب کہ ہا ئرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جلد معاملے کو حل کرینگے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں