تازہ ترین

لاک ڈائون سے سفیدپوش طبقہ زیادہ مشکلات کا شکار،گورنر

لاک-ڈائون-سے-سفیدپوش-طبقہ-زیادہ-مشکلات-کا-شکار،گورنر

مخیر افرادکی جانب سے راشن اور مالی مدد سے مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی،عمران اسماعیل میتھوڈسٹ چرچ کے وفدکی ملاقات،ایسٹر کے موقع پر فوری راشن فراہمی کے احکامات کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سفید پوش طبقہ لاک ڈاؤن کے باعث بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے اس لئے انہیں راشن کی فراہمی اور یوٹیلیٹی بلوں میں آسانی کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے ، مخیر حضرات کی جانب سے راشن اور مالی مدد کی فراہمی سے ان کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مخیر حضرات کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور گورنر سندھ کے مشیر امید علی جونیجو بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ وفد میں حاجی اقبال، محسن پردیسی اور طارق قریشی شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران کورونا سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر، لاک ڈاؤن کا شکار افرد میں راشن کی تقسیم اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ نہایت خوش آئند ہے کہ کوروناکے خلاف جنگ میں ہر طبقہ اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مقصد وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے ،عوامی نمائندے مستحق افراد کی نشاندہی اور انہیں راشن کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل سے میتھوڈسٹ چرچ اِن پاکستان کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت بشپ انتھونی کررہے تھے ،وفد نے گورنرسندھ کو لاک ڈاؤن کے باعث عیسائی کمیونٹی کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے راشن کی فراہمی کی درخواست کی۔ گورنر سندھ نے انہیں ایسٹر کے موقع پر فوری راشن فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد وزیراعظم کے احساس پروگرام میں خود کو رجسٹر کرائیں تاکہ انہیں بروقت مدد مل سکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں