تازہ ترین

لاک ڈائون کی خلاف ورزی،فیکٹری مالک سمیت7گرفتار

لاک-ڈائون-کی-خلاف-ورزی،فیکٹری-مالک-سمیت7گرفتار

فیصل آباد: لاک ڈائون کی پابندی کے باوجود د کانیں اور فیکٹری کھول کر کاروبار کرنے والے ڈائنگ فیکٹری مالک سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیاگیا، پولیس رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے چک نمبر 226ر ب میں نوید انجم کی ڈائنگ فیکٹری کوچیک کیا تو وہ حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر درجنوں مزدوروں سے کام لے رہا تھا جس پر اس کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا، پرانی غلہ منڈی میں عمران، شیخ منیب، بھوآنہ بازار میں شہزاد، اسلام، سلمان، علی رضا اور جمیل دکانیں کھول کر کاروبار کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران چیکنگ پر میونسپل انسپکٹر نے ان کو پولیس کے حوالے کردیا اور مقدمات درج کروادئیے گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں