کراچی: شہر میں لاک ڈائون کے نویں روز ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیے کے مطابق شہر میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مجموعی طورپر 442 مقدمات درج اور1273سے زائدافرادکوگرفتار کیا گیا ،ترجمان کرچی پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے موثر نفاذکو یقینی بنا رہے ہیں ، شہری تعاون کریں، جبکہ کراچی پولیس چیف نے لاک ڈان کے دوران پولیس اہلکار و افسران کو جاق و چوبند ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت بھی ہے، غیر ضروری طور پرگھروں سے نکلے والوں سے سختی سے نپٹا جائے گا ۔